صنعاء 17جنوری (آئی این ایس انڈیا) یمن کی مغربی ساحل پرتعینات مشترکہ افواج نے ہفتے کے روز ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک بڑا حملہ پسپا کرکے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔
جنوبی الحدیدہ کے الدریھمی ڈاریکٹوریٹ پر حوثی ملیشیا نے ایک بڑا حملہ کیا۔ تاہم یمن کی مسلحافواج نے حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے کیے گئے حملے میں ناکامی ساتھ اسے بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ یمنی فوج کے حملے میں درجںوں باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔
جوائنٹ فورسز کے شعبہ اطلاعات و نشریات کی طرف سے الدریھمی ڈاریکٹوریٹ میںہونے والی لڑائی کی ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں باغیوں کو پسپا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ الحدیدہ گورنری کے علاقوں میں حالیہ عرصے کے دوران حوثی باغیوں کے حملوںمیں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ حملے الحدیدہ میں جنگ بندی سے متعلق طے پائے اقوام متحدہ کے اسٹاک ہوم جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف وزی ہیں۔